Home    |   Sheikhupura    |   Firozwala    |   Muridke    |   Sharaqpur    |   Safdarabad    |   Forum    |   Pakistan    |   Contact Us 

.اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے (Surah Al-Maidah-1) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ - - يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ ۚ أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ ۗ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ

Welcome To Sheikhupura - Today is


Sharaqpur Sharif ( شرقپور شریف )  

Sharaqpur Sharif ( شرقپور شریف )


شرقپور ایک تحصیل سطح کا قصبہ ہے جو کہ ضلع شیخوپورہ صوبہ پنجاب پاکستان میں واقع ہے۔ یہ قصبہ اپنے اولیا اکرام اور صوفی بزرگوں کے مزاروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، خاص طور پر مشہور ولی اللہ حضرت میاں شیر محمد المعروف شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ کی وجہ سے۔ شرقپور شریف کی سر زمین نے بے شمار ایسے اولیا کرام، صوفیا کرام، دانشوروں، صحافیوں، شاعروں، سیاست دانوں، علما کرام اور مشائخ کرام کو جنم دیا ہے ، جن کی ادبی سربلندی اور علمی سرفرازیوں کے چرچے ان کی جنم نگری کی محدود فضاوں سے ابھر کر لامحدود دنیائے علم وادب کا حصہ ہی نہیں بلکہ علم اودب کا افتخار اور تہذیب کا نگار بن چکے ہیں۔ شرقپور کی سرزمین پر فطرت اپنے پورے حسن کے ساتھ مسکراتی نظر آتی ہے۔ فضاوں میں موجود محبت کی خوشبو دامن دل کھینچتی ہے اور امن وسکون نے یہاں کا معاشرہ اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ یہ شہر اولیا ہے، جلوت کدہ اصفیاہ ہے۔ جس کا گوشہ گوشہ فیضان سے معمور اور بقعہ نور ہے۔ عظمت اس کے ماتھے کا سویرا ہے تو ماحول کو روحانی تجلیات نے گھیرا ہے۔ یہ دھرتی تہذیب کے دامن میں ہے۔ یہ زندہ دلوں کا مسکن اور گہوارہ علم وفن اور روحانیت کا مدفن ہے۔ شرقپور کی بنیاد مغل بادشاہ شاہ جہاں (جنوری 1592 تا 22 جنوری 1666 عیسوی) کے آخری دور میں رکھی گئ تھی۔ 1904 عیسوی میں شرقپور ضلع لاھور کی تحصیل تھا، 1911/12 عیسوی میں شرقپور ضلع گجرانولا کے تحت تھا۔ اس کے بعد یہ سب تحصیل اور اب ضلع شیخوپورہ کی تحصیل بن گیا ہے۔ ۔پاکستان کی تحریک آزادی میں شرقپور کے نوجوانوں نے ایک یادگار اور دلیرانا کردار ادا کیا۔ شرقپور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ برطانوی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک میں سب سے پہلے نوجوانوں کا جو اسکواڈ پکڑا گیا تھا ان کا تعلق شرقپور سے تھا۔ شرقپور کو اپنے ایسے سپوتوں پر ہمیشہ ناز رہے گا۔


لاھور سے جڑانوالہ روڑ پر تقریبا 32 کلو میڑ کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا سر سبز و شاداب قصبہ آباد ہے جسے شرقپور شریف کہتے ہیں۔ یہ قصبہ اپنے پھلوں اور سبزیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ شرقپور شریف اپنے اولیا کرام اور صوفیا کرام کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان اولیا کرام میں حضرت میاں شیر محمد المعروف شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ بہت مشہور ہیں۔ جو ایک مادر زاد ولی تھے۔ شرقپور شریف کی سر زمین نے بے شمار اولیا کرام، صوفیا کرام، دانشوروں، صحافیوں، شاعروں، سیاست دانوں اور علما کرام اور مشائخ کرام کو جنم دیا ہے۔ جن کی ادبی سربلندی اور علمی سرفرازیوں کے چرچے ان کی جنم نگری کی محدود فضاوں سے ابھر کر لامحدود دنیائے علم وادب کا حصہ ہی نہیں بلکہ علم اودب کا افتخار اور تہذیب کا نگار بن چکے ہیں۔ اس شہر کی دھرتی نے حضرت میاں شیر محمد شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ شرقپوری، حضرت میاں غلام اللہ ثانی لا ثانی، حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ بانی یوم مجدد الف ثانیؒ، کو جنم دیا جنہوں نے یہاں کی فضاوں میں خوشبو بکھیری۔ شفا الملت میاں نیک محمد اسی بستی والوں میں آباد ہیں۔



www.sheikhupura.pk                                                       www.sheikhupura.pk                                                  www.sheikhupura.pk 

History Of Sheikhupura

The history of Sheikhupura goes back to 100 B.C. . .

         History Of Sheikhupura

Hiran Minar

Hiran Minar (Minaret of Antelope) is peaceful environs near Lahore in Sheikhupura....

Hiran Minar 

Qila Sheikhupura

Sheikhupura Fort/Qilla Sheikhupira is a fort near the city of Sheikhupura...

Qila Sheikhupura 

Waris Shah

Waris Shah was born in Jandiala Sher Khan, Punjab...

   

Famous Sheikhupurians

Famous Personalities born in Sheikhupura will be added here...

   

       

        Home    |   Sheikhupura    |   Firozwala    |   Muridke    |   Sharaqpur    |   Safdarabad    |   Forum    |   Pakistan    |   Contact Us 

                                                                    Sheikhupura.pk © 2006 All rights reserved.